ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلااین سی پی میں شامل ہوئے 

گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلااین سی پی میں شامل ہوئے 

Tue, 29 Jan 2019 22:42:56    S.O. News Service

احمد آباد :29/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)گجرات کے سابق وزیر اعلی شنکر سنگھ واگھیلا نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) میں شامل ہو گئے ہیں۔منگل کو پارٹی صدر شرد پوار کی موجودگی میں واگھیلا سرکاری طور پر این سی پی کا حصہ بن گئے۔پارٹی میں شامل ہوتے ہی انہیں این سی پی کا قومی جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔اس موقع پر شرد پوار نے کہا کہ ان کی پارٹی لوک سبھا انتخابات سے پہلے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے کسی کانام بھی پروجیکٹ نہیں کرے گی ۔اس موقع پر این سی پی صدر شرد پوار نے کہاکہ 2014 کی طرح ہی 2019 میں بھی ہمارا اتحاد انتخابات کے بعد ہی وزیر اعظم امیدوار کے نام پر فیصلہ کرے گا۔ہم کسی کا بھی نام وزیر اعظم کے عہدے کے لیے پروجیکٹ نہیں کریں گے۔ بتا دیں کہ این سی پی اور کانگریس مہاراشٹر میں مل لوک سبھا انتخابات میں اترنے والی ہیں۔ان دونوں پارٹیوں میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر ابھی بات چیت چل رہی ہے۔بتا دیں کہ 2017 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے واگھیلا نے کانگریس چھوڑ ا تھا ۔واگھیلا ایک جانے مانے علاقائی لیڈر ہیں۔انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ اپنے سیاسی کیریئر کی شروعات کی تھی لیکن 1995 میں گجرات میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے اور ان کے بجائے کیشو بھائی پٹیل کو وزیر اعلی بنانے کے بی جے پی کے فیصلے کے بعد وہ پارٹی سے الگ ہو گئے اور کانگریس کا باہر سے حمایت لے کر 1996 میں گجرات کے وزیر اعلی بنے۔بعد میں وہ کانگریس میں شامل ہو گئے اور منموہن سنگھ حکومت میں انہوں نے کپڑا وزیر کے طور پر خدمات دی۔کانگریس میں رہتے ہوئے انہوں نے اس کی صوبہ یونٹ صدر اور گجرات اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دی۔ 


Share: